نئی دہلی، 15؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستان نے جنگ کنٹرول اور پیپربلیچنگ کے لیے استعمال میں لائے جانے والے کیمیکل کے پاکستان، بنگلہ دیش اور تین دیگر ممالک سے درآمد پر فی ٹن 118ڈالر تک کا اینٹی ڈمپنگ فیس لگادیا ہے۔یہ فیس اس کیمیکل کے گھریلو مینوفیکچررز کو سستی درآمد سے ہونے والے نقصان سے بچانے کے لیے لگائی گئی ہے۔ریونیو محکمہ نے بنگلہ دیش، تائیوان، کوریا، پاکستان اور تھائی لینڈ سے ہائیڈروجن پیراکسائڈ کی درآمد پر فیس لگاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اس میں 90فیصد اور اس سے زیادہ تعداد کی خوراک اور الیکٹرونک چیزیں مستثنی ہیں ۔اس فیس کا دائرہ 27.81-117.94فی ٹن ہے اور یہ پانچ سال تک مؤثر رہے گی ۔اس سے پہلے نیشنل پیراکسائڈ لمیٹڈ اور ہندوستان اورگینک کیمیکلس نے اینٹی ڈمپنگ اور متعلقہ فیس ڈائریکٹوریٹ جنرل سے رابطہ کرکے اینٹی ڈمپنگ جانچ کا مطالبہ کیا تھا اور ہائیڈروجن پیراکسائڈ کی درآمد پر فیس لگانے کی اپیل کی تھی۔جانچ کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ریونیو محکمہ کواپنی سفارش دی تھی۔